Famous john Elia poetry, icon love and inspiration and sad shayari

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم  ،

بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

خموشی سے ادا ہو رسم دُوری

کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں

وفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

وفا ، اخلاص ، قربانی ،  محبت ،

اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم  ،

تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے

تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

نہیں دنیا کو جب پرواہ ہماری ،

تو پھر دنیا کی پرواہ کیوں کریں ہم

{جون ایلیا}

Comments

Popular posts from this blog

Her- Climate Fellowship, Empowering Women as Leader in Local and Global Initiatives

Bad governance is the mother of all evil